ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں کشتی اُلٹ گئی؛ ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر جاں بحق، تین کنارے تک پہنچنے میں کامیاب

کاسرگوڈ میں کشتی اُلٹ گئی؛ ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر جاں بحق، تین کنارے تک پہنچنے میں کامیاب

Sat, 22 Aug 2020 23:54:02    S.O. News Service

مینگلور  22 اگست (ایس او نیوز) پڑوسی کیرالہ کے سرحدی ضلع کاسرگوڈ میں ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین واپس کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے حادثہ سنیچر کو پیرومبالا بریج کے قریب  چندراگیری میں  اُس وقت  پیش آیا  جب ان کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے کی شناخت نیاز (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ضلع کاسرگوڈ کے چیرووڈوکل، پیرومبالا کا رہنے والا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  چار ماہی گیر ایک کشتی پر سوار مچھلیوں کا شکار کرکے واپس لوٹ رہے تھے  جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں دیگر تین ماہی گیر تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ غالباً ان کی کشتی  پیرومبالا بریج سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں چاروں ندی میں گرگئے تھے۔ کشتی اُلٹنے کے کچھ ہی دیر میں تین ماہی گیر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے مگر نیاز ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا،  فائر بریگیڈ  عملہ سمیت مقامی لوگوں نے نیاز کی  تلاش شروع کردی جس  کے بعد اس کی نعش برآمد کرلی گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے  ہی ودیا نگر پولس جائے وقوع پر پہنچی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاسرگوڈ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 


Share: